نیپرا کی نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے خلاف مراسلہ، قانونی کارروائی کا عندیہ
04-25-2026
(لاہور نیوز) نیپرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے خلاف ردعمل سامنے آ گیا۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق نے صدر پاکستان سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی پالیسی سے ہزاروں سولر صارفین، گھریلو اور کاروباری سرمایہ کار شدید متاثر ہوں گے، پرانے نیٹ میٹرنگ نظام کو ختم کرکے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو قابلِ قبول نہیں۔ محمد اظہر صدیق نے اپنے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ اگر نیپرا کے اس فیصلے پر عملدرآمد نہ روکا گیا تو معاملہ لاہور ہائیکورٹ اور متعلقہ ٹربیونلز میں چیلنج کیا جائے گا۔