رائیونڈ میں زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق
04-24-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مبینہ طور پر زہریلا شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بستی امین پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوراما کھانے سے کم سن بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ متاثرہ خاتون گلناز اور بیٹے ذیشان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے بہنوئی پر شوارما میں زہر ملا کر دینے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس نے والد کی مدعیت میں ملزم شیر زمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔