شہر لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں; پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

04-24-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں، گرم ہواؤں نے شہر میں بسیرا کر لیا جس کے باعث درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ اسٹروک کی کیفیت ہوسکتی ہے، آئندہ روز شہر کا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔