پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

04-24-2026

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہوگئی۔

وکیل رانا مدثر عمر  نے اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت خرابی ہونے اور ان کی پی آئی سی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کا پی آئی سی ہسپتال میں چیک اپ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے متعدد مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔