لاہور: 277 ٹریفک حادثات، 1 جاں بحق، 337 افراد زخمی
04-24-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہیں 277 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور 337 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 277 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 337 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ122 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 215 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔