گڑھی شاہو : آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور مبینہ طور پراغوا

04-24-2026

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ ایک ڈرائیور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے مطابق مغوی کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے۔   گڑھی شاہو پولیس سٹیشن مغوی کی اہلیہ کرسٹینا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نوید چند روز قبل گھر سے کام کے لیے نکلا تھا لیکن اس کے بعد واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی اطلاع موصول ہوئی۔ ابتدائی ایف آئی آر میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نوید کو اغوا کیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور مغوی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مغوی کی لوکیشن اور ممکنہ راستوں کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے، جبکہ اہل علاقہ سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔