اے این ایف کی کارروائیاں، افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار
04-24-2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 175.95 کلو گرام منشیات برآمد کر کے افغان باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد، پشین اور مانسہرہ میں کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 166 کلو 800 گرام چرس، 8 کلو 400 گرام افیون، 500 گرام افیون، 250 گرام حشیش آئل بھرا ویپ، 5 گرام وزنی 7 ایکسٹیی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔