موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری

04-24-2026

(ویب ڈیسک) پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورک کی سروس کے معیار سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں 159اضلاع سے اکٹھے کئے گئے نمونوں کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی، اوپن سگنل کے آزادانہ ٹیسٹوں پر مبنی قومی نتائج سامنے آ گئے ہیں، پاکستان کے پندرہ شہروں کے نتائج رپورٹ میں شائع کئے گئے ہیں، یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک ڈیٹا جمع کیا گیا، تین ماہ میں 1 ارب 23 کروڑ سے زائد نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 18.60 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی، ہائی اینڈ ڈیوائسز پر اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 30.20 ایم بی پی ایس رہی، ملک بھر میں اوسط اپ لوڈ سپیڈ 5.81 ایم بی پی ایس ریکارڈ ہوئی۔ ویڈیو ایکسپیرینس سکور44.97 جبکہ گیمز سکور 40.93 رہا، ٹائم آن نیٹ ورک 94.21 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اوپن سگنل نے حقیقی صارفین کے تجربے کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے۔