شادی سے انکار پر لڑکی نے نوجوان کو ماتھے پر گولی مار دی
04-24-2026
(ویب ڈیسک) پتوکی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے 22 سالہ نوجوان کو ماتھے پر گولی مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی سے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے واقعہ میں شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد لڑکی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی مقتول نوجوان کی قریبی رشتہ دار ہے۔ نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی قریبی رشتہ دار ہے جو بیٹے پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔