وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اچھرہ میں معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم

04-23-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اچھرہ کے علاقہ میں تین معصوم بچوں کے بے دردی سے قتل کرنے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تین بچوں کے قتل پر فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے معصوم بچوں کے قاتل کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔  مریم نواز  نے کہا ہے کہ بچوں کے سفاکانہ قتل کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، معصوم بچوں کے قتل کے زمہ دار قانونی کارروائی اور کڑی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیر اعلی نے مقتول بچوں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔