پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
04-23-2026
(لاہورنیوز)پاکستان سپرلیگ سیزن الیون کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،معین علی 39 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سلمان علی آغا نے 14 جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 10 اور جیسن روئے نے رنز بنائے۔ کنگز کی جانب سے اعظم خان 14 رنز ہی بنا سکے جبکہ خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈینیئل سیمز اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 36 گیندوں پر 62 اور فخر زمان 41 گیندوں پر 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر بیٹر محمد فاروق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چیرتھ اسالنکا کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ قلندرز کی جانب سے ڈینیل سیمز نے 20 اور کپتان شاہین آفریدی نے 10 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سکندر رضا 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے معین علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ آج ہونیوالے پہلے میچ میں راولپنڈیز نے مسلسل آٹھ میچوں میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر بالآخر جیت کا مزہ چکھ لیا ہے۔