وزیراعلیٰ مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات

04-23-2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کی ملاقات۔

وزیر اعلی مریم نواز نے ڈاکٹر حسنات خان کو جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انگلینڈ سے پاکستان آکر ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔  ملاقات میں نو تعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مریم نواز  نے مزید کہا کہ خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے اپنے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو امراض دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔