مجاہد سکواڈ کی کارروائی، مردہ گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی
04-23-2026
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور مضر صحت گوشت کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق شیرا کوٹ ناکہ پر مشکوک پک اپ کو روک کر چیک کیا گیا، جہاں ملزمان گاڑی میں مردہ جانور چھپا کر لے جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے مختلف علاقوں میں مردہ اور غیر معیاری گوشت سپلائی کرتے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان احمد اور فرحان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ناکہ پر موجود انچارج اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔