پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے، لاہور فلائنگ سکواڈ کی شاندار کارکردگی

04-23-2026

(لاہور نیوز) پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں۔

ان مقابلوں میں لاہور فلائنگ سکواڈ کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے، فلائنگ سکواڈ کے اہلکاروں  نے باکسنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی، اہلکار طیب نے باکسنگ، محمد حسن  نے باڈی بلڈنگ جبکہ طلحہ  نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔  آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے گولڈ میڈل جیتنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ایتھلیٹس کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور  طارق عزیز  نے کامیاب اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر ایس ایس پی طارق عزیز کا کہنا تھا کہ صحتمندانہ سرگرمیاں پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتی ہیں۔