سول لائنز: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دو فرار
04-23-2026
(لاہور نیوز) سول لائنز کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق برڈوڈ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران تین ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت عثمان رشید کے نام سے ہوئی، جو ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔