آج موسم گرم وخشک، درجہ حرارت 41 ڈگری، ماہرین نے شہریوں کو الرٹ کردیا
04-23-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہرلاہور میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے، جہاں آج موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ دن بھر ہواؤں کی رفتار 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں ،شہر کا مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی نے بھی خطرناک حد اختیار کر لی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 381 ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ماہرین صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دے رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے فیز 6 میں بھی آلودگی کی سطح 381 ریکارڈ ہوئی، جبکہ برکی روڈ پر 312، گلبرگ تھری میں 302 اور بیدیاں روڈ پر 278 تک پہنچ گئی۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے 2 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔