کینٹ: رکشہ چھیننے کی واردات،خاتون ملزم زخمی،دو فرار
04-23-2026
(لاہور نیوز) کینٹ ڈویژن کے علاقے ہیئر میں رکشہ چھیننے کی واردات پیش آئی، جہاں ملزمان نے ایک رکشہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس کے مطابق واردات میں خواتین بھی شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی جبکہ تعاقب کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کی اپنی ہی ساتھی خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ برآمد کر لیا اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان، جن کی شناخت سوہن اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے،فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ علاوہ ازیں واردات میں استعمال ہونے والے تین موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔