پشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالا
04-23-2026
(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر علی رضا نے کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل 11 کے 32ویں میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔
فاسٹ باؤلر علی رضا نے کراچی کنگز کے خلاف اننگز کے آخری اوور کی آخری 3 گیندوں پر خوشدل شاہ، شاہد عزیز اور حسن علی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے کم عمر ترین باؤلر بھی بن گئے، انہوں نے 18 سال 35 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان سے قبل ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی باؤلر محمد حسنین تھے جنہوں نے پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 19 برس اور 123 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی ہیں، جنہوں نے 20 برس اور 167 دن کی عمر میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی تھی۔