ہنجروال میں نوجوان کی خود سوزی، 55 فیصد جسم جھلس گیا

04-22-2026

(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقہ میں ملتان روڈ کے قریب نوجوان نے خودسوزی کر لی۔

ہنجروال کے علاقہ میں 21 سالہ بلال نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی، ریسکیو  نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوے نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو کے مطابق متاثرہ نوجوان کا 55فیصدجسم جھلس گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں خودسوزی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم شواہد اکٹھے کر مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔