لاہور:فزکس کا پرچہ، نقل کرتے 3 اُمیدوار پکڑے گئے

04-22-2026

(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے فزکس پرچہ کے دوران مختلف سکولوں سے تین اُمیدوار نقل کرے پکڑے گئے جس پر تینوں کیخلاف یو ایم سی کیس بنا دیا گیا ہے۔

نویں جماعت کے فزکس پرچہ کے دوران گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز رائیونڈ میں محمد حذیفہ سے دوران امتحان کتاب برآمد ہوئی جبکہ ابراہیم نقل کرتا پکڑا گیا، اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیدیاں روڈ پرعریبہ بتول یوسف بھی نقل کرتے پکڑی گئی۔       حکام نے بتایا کہ دوران امتحان نقل کرنے پر تینوں امیدواروں پر یو ایم سی کیس بنا دیا گیا ہے، امتحانات میں نقل کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔