شاہدرہ ٹاؤن: مسلح افراد نے پستول کے بٹ مار کر شہری زخمی کر دیا

04-22-2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد پھر سراُٹھانے لگے، مسلح افراد نے شہری محمد حسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان محسن چٹا اور آیان  نے محمد حسن پر سگریٹ پھینکا، محمد حسن کے منع کرنے پر ملزمان  نے اسلحہ نکال کر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محمدحسن جان بچانےکیلئے بھاگا تو ملزمان  نے پیچھے سے فائرنگ کر دی، مدعی کے مطابق ملزمان پر پہلے بھی اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔