نشتر کالونی سے اغوا ہونیوالے ڈرائیور کی لاش سندھ سے برآمد

04-22-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی سے اغوا ہونے والے نوجوان کی نعش صوبہ سندھ سے برآمد ہو گئی۔

مقتول کے ورثا نے کلمہ چوک لاش رکھ کر احتجاج کیا، ورثا نے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس مغوی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشتر کالونی پولیس نے نامزد ملزمان ناصر اور یاسر کو بھی شامل تفتیش نہیں کیا، اعلی حکام نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں، مقتول فیاض رینٹ اے کار پر بطور ڈرائیور ملازمت کرتا تھا۔