سنگل یوز پلاسٹک کیخلاف کریک ڈاؤن، 751 کلو پلاسٹک بیگز ضبط
04-22-2026
(ویب ڈیسک) لاہور میں ماحولیاتی تحفظ سنگل یوز پلاسٹک رولز 2023 کے تحت کریک ڈاون جاری ہے ٹیموں کی 55مقامات و مارکیٹس میں انسپکشن،751کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلیے گئے۔
کمشنر لاہور مریم خان کے مطابق شہر کی4 تحصیلوں میں خلاف قانون پلاسٹک بیگز فروخت کنندگان کو 25 ہزار کے جرمانے کئے گئے ہیں ، 75مائیکرون سے کم وزن پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا اور چار تحصیلوں میں کریک ڈاؤن کا آغاز،ضبطی و جرمانوں کے علاوہ سربمہری بھی ہوگی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کو اے سیز لیڈ کررہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس پر ٹیمیں مشتمل ہیں، انتظامیہ کو واضح ہدایات ہیں، کریک ڈاؤن کو روزانہ کی بنیاد پر سخت اور مانیٹر کیا جائے گا۔