ہسپتال میں چوری کی واردات، مریض کا اٹینڈنٹ نقدی سے محروم

04-22-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں واقع شیخ زید ہسپتال میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں مریض کا اٹینڈنٹ دو لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کا رہائشی ضیاء الدین مریض کے ساتھ ہسپتال آیا ہوا تھا اور سو رہا تھا کہ نامعلوم ملزم  نے اس کی شلوار کی جیب کاٹ کر رقم اور موبائل فون نکال لیا۔ درخواست گزار کے مطابق جیب میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزم کو شہری کے قریب لیٹنے کی اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج کے مطابق ملزم  نے موقع پا کر خاموشی سے جیب سے نقدی اور موبائل نکال لیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔