شاد باغ: گھروں میں چوریاں کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار
04-22-2026
(لاہور نیوز) شاد باغ کے علاقے میں پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والے متحرک 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان منظم طریقے سے وارداتیں کرتے اور مالِ مسروقہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گھریلو سامان، اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ عاطف امیر (ایس پی سٹی) کے مطابق گرفتار ملزمان نے چوری کی 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ وہ جیب تراشی میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زاہد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں فیاض عرف موٹا اور پرویز عرف مستری شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے شاد باغ پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔