لاہور میں گرمی کا راج، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

04-22-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں اور شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل رات سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، تاہم لاہور میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔