کاہنہ: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
04-21-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شوکت کو نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا، اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں ملزم شوکت ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔