چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر کل عدالت میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ

04-21-2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے حکم پر کل عدالت میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ کا صرف مخصوص عملہ کل عدالت میں ڈیوٹی انجام دے گا، باقی تمام افسران اور اہلکار کل گھروں سے کام کریں گے، سپریم کورٹ کل (22 اپریل) کو جزوی طور پر فعال رہے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ گھر سے کام کرنے والا عملہ اپنے سپروائزرز کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں رہے گا، عدالت میں پیش نہ ہونے والے کسی بھی فریق یا وکیل کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہیں کیا جائے گا۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریاں بھی کھلی رہیں گی، اس سلسلے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔