پراپٹی ٹیکس کی مد میں محکمہ ایکسائز کا مزید 10 ارب وصولیوں کا فیصلہ
04-21-2026
(لاہور نیوز) ٹیکس چوری اور حقیقی ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کی تمام پراپرٹیز کا ازسر نو سروے ہو گا، حکومت کی منظوری اور فنڈز کے اجرا کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق 27 لاکھ ٹیکس ایبل پراپرٹی یونٹس سے جیوگرافکل انفارمیشن سسٹم کے تحت سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سروے کیلئے حکومت سے 1 ارب 15کروڑ سے زائد کے فنشز مانگ لئے ہیں، 27 لاکھ ٹیکس ایبل یونٹس کا سروے کروا کے ٹیکس کی وصولی کو حقیقی بنایا جائیگا جبکہ جی آئی ایس سے ہائی وے ابٹنگ ٹیکس کیلئے بھی پراپرٹیز کی نشاندہی کی جائیگی۔ حکام نے بتایا کہ 9 ارب روپے سے زائد پراپرٹی ٹیکس اور 1 ارب ہائی وے ابٹنگ ٹیکس کی مد میں سالانہ اضافہ متوقع ہے، سروے سے یونٹس کی اصل لوکیشن، رقبہ اور کمرشل و نان کمرشل کی نشاندہی ہو گی جبکہ ڈی جی ایکسائز نے اگلے مالی سال کیلئے سکیم حکومت کو بھجوا دی ہے۔