عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت میں کمی

04-21-2026

(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 778 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے نتیجے میں نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 162 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہوگئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے پر آ گئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے کی کمی سے 8 ہزار 358 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51 روپے کی کمی سے 7 ہزار 165 روپے کی سطح پر آگئی۔