محکمہ تعلیم کی ہزاروں خالی آسامیاں ختم کر دی گئیں

04-21-2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے محکمہ تعلیم کی ہزاروں خالی آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

 مجموعی طور پر 30 ہزار 391 خالی پوسٹیں ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی، جن میں بی پی ایس 1 سے 16 تک کی مختلف آسامیاں شامل ہیں، یہ آسامیاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور اس کے ذیلی اداروں میں خالی پڑی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خالی آسامیاں ختم کرنے سے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے، جبکہ موجودہ عملے کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ٹریژری آفیسر لاہور کو بھی باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔