عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی کا رجحان
04-21-2026
(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی سپاٹ قیمت مضبوط رجحان کے ساتھ تقریباً 4800 ڈالر فی اونس کے قریب برقرار ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافے کے بعد قیمت 4780 سے 4826 ڈالر فی اونس کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 6 ماہ کے دوران اس میں 16 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک سال کے عرصے میں قیمتیں 43 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق عالمی جغرافیائی کشیدگی، معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔