ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

04-21-2026

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے لاہور نے کارروائی کے دوران ملزم راشد علی کو حراست میں لیا، جو 140 ملین روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نے متعدد ذاتی اور کاروباری بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی لیئرنگ کی۔ وہ مختلف بینکوں میں کھولے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے سٹرکچرڈ ٹرانزیکشنز کے ذریعے بڑی رقوم کی ترسیل میں ملوث تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے غیر قانونی ذرائع سے جائیدادیں اور دیگر اثاثے بھی حاصل کر رکھے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔