ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 3 ماہ میں ساڑے 11 لاکھ سے زائد ڈیجیٹل چالان

04-20-2026

(لاہور نیوز) رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں ڈیجیٹل چالان، ای چالان کی ریکوری اور ڈرائیونگ لائسنسز بنوانے والوں کی تعداد میں بھی بڑے پیمانے میں اضافہ ہوا۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کےپہلے3ماہ میں 11لاکھ60 ہزار ڈیجیٹل چالان اور 5کروڑ 80 لاکھ کے جرمانے کئے گئے۔رواں سال 4لاکھ 31ہزار چالان جبکہ ساڑھے 96کروڑ کے جرمانے کئے گئے، مارچ 2025 میں ای چالانز کی ریکوری 6 کروڑ 60 لاکھ جبکہ رواں سال ریکوری 67کروڑ تک پہنچ گئی۔       گزشتہ سال 1لاکھ60ہزار لائسنس کے اجرا سے 47کروڑ کا ریونیو حاصل ہوا۔رواں سال 2لاکھ 70 ہزار لائسنسز کے اجرا پر 83کروڑ سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔ ٹریفک حکام  کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد کے لئے سختی کی جارہی ہے۔ٹریفک حادثات میں بھی گزشتہ سال کی نسبت 21فیصد پنجاب بھر میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔