رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں کار چوری کے 15 مقدمات درج
04-20-2026
(لاہور نیوز) رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نوک پر 3 کاریں چھینی گئیں جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے 15 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 2 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ صدر ڈویژن سے رواں سال ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی، ا سکے علاوہ کار چوری میں صدر ڈویژن 4 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔ سول لائنز، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 3، 3 کاریں چور لے اڑے، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کار چوری کی ایک، ایک واردات رپورٹ ہوئی۔