حجاج اور عمرہ زائرین سے ناروا سلوک، بشریٰ انصاری کی سعودی حکام پر تنقید

04-20-2026

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حجاج سے ناروا سلوک پر سعودی حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بشریٰ انصاری نے حالیہ وی لاگ میں سعودی حکام پر عمرہ اور حج زائرین کے ساتھ نامناسب رویے کا الزام لگایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے سعودی عرب کو مقدس مقامات کی صورت میں بڑی نعمت عطا کی ہے مگر وہاں کے لوگ اس کی قدر ویسے نہیں کرتے جیسے دیگر مسلمان کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات سیکیورٹی اہلکار زائرین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں یہاں تک کہ انہیں دھکے دیتے اور بدسلوکی کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مقدس مقامات پر تعینات عملے کو نرم دلی اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ زائرین کو بہتر تجربہ حاصل ہو سکے۔