ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا

04-20-2026

(لاہور نیوز) سپیشل عدالت سینٹرل نے ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کلینک کے الزامات سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، تاہم آج ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش نہ کیے جا سکے۔  عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی گرفتاری سے 5 مئی تک روک دیا ہے اور آئندہ سماعت پر متفرق اور مرکزی درخواستوں پر دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔       عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کیخلاف دو مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔