مفتی عبدالقوی ڈانس پارٹی میں نظر آ گئے، ویڈیو وائرل
04-20-2026
(ویب ڈیسک) متنازع مذہبی سکالر اور میڈیا شخصیت مفتی عبدالقوی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے جب انہیں مبینہ طور پر ایک ریَو پارٹی میں دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔
مفتی عبدالقوی اس سے قبل بھی مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، جس میں قندیل بلوچ کے ساتھ سکینڈل، حج سکینڈل اور حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ریَو ایک ایسی پارٹی ہوتی ہے جہاں ڈی جے کی تیز موسیقی پر رقص کیا جاتا ہے اور مغربی طرز کی محفل ہوتی ہے، حالیہ ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کو اپنے روایتی لباس میں ایسی ہی ایک محفل میں موجود دیکھا گیا، جہاں ڈی جے میوزک بجا رہا تھا اور شرکاء ان کی جانب اشارے کر رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ جی ٹی اے 6 سے پہلے مفتی کو ریَو میں دیکھ لیا۔ ایک اور صارف نے کمنٹ میں کہا ہے کہ قندیل بلوچ ان کے بارے میں ٹھیک کہتی تھیں۔