لاہور ہائیکورٹ: نو مئی مقدمات میں اپیلوں پر سماعت ملتوی
04-20-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے روبرو پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں۔ اسی کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ اور افضال عظیم پاہٹ سمیت دیگر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی سماعت ہونا تھی، تاہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ مزید برآں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف دائر حکومتی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر تھی، جسے بھی ملتوی کر دیا گیا۔