پنجاب کے کسانوں کو ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری

04-20-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈیزل سبسڈی منصوبے کے تحت 1 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا۔ حکومتی پالیسی کے تحت گندم کاشت کرنے والے وہ کسان جو 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک ہیں، سبسڈی کے اہل قرار دیئے گئے ہیں، حکام کے مطابق ہر ایکڑ کیلئے 10 لٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صرف کسان کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ کاشتکار ہی اس سبسڈی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد اس سہولت کے اہل نہیں ہوں گے۔