لاہور میں گرمی کی لہر برقرار، بارش کا کوئی امکان نہیں

04-20-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاحال شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں، جس سے گرمی کی شدت برقرار رہنے کا خدشہ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔