لاہور: 64 سائیکل اور 173 مویشی چوری کے مقدمات درج

04-19-2026

(لاہور نیوز) شہر میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی بدستور متحرک ہیں رواں سال سائیکل چوری کے 64 اور مویشی چوری کے 173 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کے سب زیادہ  18، 18 مقدمات درج ہوئے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10، سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 9، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 5 اور سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔       شہر مٰیں مویشی چوری کا گروہ بھی سرگرم ہے، پولیس ریکارڈ میں رواں سال مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 58 مقدمات کے ساتھ سر فہرست جبکہ صدر ڈویژن میں 56، ماڈل ٹاؤن 26، اقبال ٹاؤن 18، سٹی 12 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں مویشی چوری کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔