پنجاب: کچہ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کی کارروائی
04-19-2026
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی، کچہ کا انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کر دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو احمد بکھرانی پر 1 کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر تھی۔ ڈی پی او عرفان علی کے مطابق اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، جاری کچہ آپریشن میں اب تک 66 ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ 320 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔