صوبائی وزیر اقلیتی امور ردار رمیش سنگھ اروڑا کی تاج ہاوس آمد، کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی
04-19-2026
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کے لیے تاج ہاوس پہنچے۔
انہوں نے پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز احمد کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی اور والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے میری جیمز گل بھی موجود تھیں۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سردار رمیش سنگھ اروڑا، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور کے ساتھ ساتھ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی (PSGPC) کے اہم رہنما بھی ہیں۔