پنجاب: بیشتر اضلاع میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

04-19-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنےکا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا، سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بعد از دوپہر تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔