لاہور: 240 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق، 298 زخمی

04-19-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 298 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 240 ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق,  298  افرادزخمی ہوئے، 106 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 192 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔