فیصل ٹاؤن: العمران کمیونٹی سنٹر میں حمایتِ ملتِ ایران کے عنوان سے اجتماع

04-19-2026

(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن، العمران کمیونٹی سنٹر میں تنظیم غلامان آل عمران کے زیر اہتمام حمایت ملت ایران اجتماع منعقد ہوا جہاں شعیہ سنی علماء و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حمایت ایران اجتماع میں تحریک بیداری امت مصطفی کے تعاون سے ایران سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا  جہاں علماء و شہریوں کی بڑی تعداد نے  شرکت کی اور ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اجتماع میں فنڈ ریزنگ مہم بھی کی گئی جس میں  شرکاء کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ اجتماع میں مقررین ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ سید جواد نقوی سمیت دیگر نے امت کے مشترکہ مؤقف کی ضرورت، اتحادِ امت و مزاحمت کے تسلسل اور اخوت اسلامی کے فروغ کا پیغام دیتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔