ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر ہوجاتی، احسن اقبال
04-19-2026
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سے اوپر چلی جاتیں۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہوگیا، ایک لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی مگر آج اسی پاکستان نے معرکہ حق میں ہندوستان کے دانت توڑ کر رکھ دیے،آج آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک پوری دنیا میں جس ملک کے چرچے ہیں تو وہ پاکستان ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آج اگر دنیا کے لیڈر جس ملک کو شاباش دے رہا ہیں تو وہ پاکستان ہے، آج دنیا جس کی بہترین سفارت کاری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تو وہ پاکستان ہے، اللہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کر دیا، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی پاکستان کا وقار بلند ہوا۔