مولانا فضل الرحمٰن کی ایوانِ اقبال آمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات
04-19-2026
(لاہور نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ایوان اقبال پہنچ گئے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جے یو آئی کی انصار الاسلام کے رضاکاروں نے سٹیج کے گرد سکیورٹی حصار بنائے رکھا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے رہنماؤں اور ورکرز کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔