سروس ہسپتال کی پارکنگ میں چھپے ملزمان سے 10 کلو سے زائد منشیات برآمد

04-19-2026

(لاہور نیوز) شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی پارکنگ سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان گوجرانوالہ سے لاہور منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ہسپتال کی پارکنگ میں چھپے ہوئے تھے، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔